اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری

ملک بھر میں ستمبر 2023 سے اسمگلنگ کے خلاف شروع کیا گیا کریک ڈاؤن بدستور جاری ہے۔

سرکاری اعداد وشمار کے مطابق 7 سے 15 جنوری کے دوران ملک بھر سے بھاری مقدار میں ایرانی تیل، کھاد، سگریٹ، کپڑا اور چینی قبضے میں لی گئی۔

اعداد وشمار کے مطابق ملک بھر سے مجموعی طور پر 11 میٹرک ٹن کے قریب چینی، پانچ سو پچاس سگریٹ اسٹاکس اور کپڑے کے 595 تھان قبضے میں لیے گئے ۔ صفر اعشاریہ 12 ملین لیٹر ایرانی تیل کی اسمگلنگ بھی ناکام بنا دی گئی۔

واضح رہے کہ ملکی معیشت کو بہتر بنانے اور غیر قانونی تجارت کو روکنے کے لئے حکومتی سطح پر مربوط حکمت عملی بنائی گئی۔