جے یو آئی نے الیکشن امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کردی

جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی-ف) نے ملک بھر میں پارٹی کے الیکشن امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کردی۔

اسلام آباد سے جاری بیان میں ترجمان جے یو آئی نے کہا کہ پارٹی نے قومی اسمبلی کےلیے 122 امیدواروں کو انتخابی میدان میں اتارا ہے۔

ترجمان جے یو آئی نے مزید کہا کہ پارٹی خیبر پختونخوا اسمبلی کے 110 حلقوں سے الیکشن لڑے گی۔

ترجمان نے یہ بھی کہا کہ جے یو آئی قیادت نے بلوچستان اسمبلی کےلیے 51، پنجاب اسمبلی کے لیے 134 اور سندھ اسمبلی کے لیے 52 امیدوار نامزد کیے ہیں۔

ترجمان جے یو آئی کے مطابق امن وامان کی خراب صورتحال کے باوجود بھرپور انتخابی مہم چلائیں گے۔