ڈرگ روڈ، ٹرین سے کٹ کر ایک شخص جاں بحق ہوگیا

کراچی: ڈرگ روڈ ریلوے پھاٹک کے قریب ٹرین سے کٹ کر ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈرگ روڈ ریلوے پولیس چوکی کی حدود ڈرگ روڈ ریلوے پھاٹک کے قریب ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب ٹرین سے کٹ کر 35 سالہ شخص جاں بحق ہوگیا، متوفی کی لاش ایدھی ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کی گئی۔

پولیس کے مطابق متوفی کے پاس سے ایسی کوئی چیز نہیں ملی جس سے اس کی شناخت کی جا سکے، پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد شناخت کے لیے لاش ایدھی سردخانے منتقل کر دی۔