کولمبیا:مٹی کا تودہ گرنے سے 34افراد ہلاک، 35زخمی

کولمبیا میں ایک سڑک پر مٹی کے تودے گرنے سے 34 افراد ہلاک اور 35 زخمی ہوگئے ہیں۔

عالمی میڈیا کے مطابق کولمبیا کے نائب صدر فرانسیا مارکیز نے ایک بیان میں بتایا کہ چوکو ڈیپارٹمنٹ کے دارالحکومت کوئبڈو اور محکمہ اینٹیکویا کے دارالحکومت میڈیلن کے درمیان ایک سڑک پر مٹی کے تودے گرنے سے 18 افراد ہلاک35زخمی ہو گئے ہیں ۔

رپورٹ کے مطابق کوئبڈو اور میڈلین کوملانے والی ہائی وے پر تودا گرا ۔ ریسکیو اداروں اورسراغ رساں کتوں کی مدد سے اب تک 34 لاشیں نکال لی گئیں ہیں۔ جن میں زیادہ تربچے شامل ہیں۔ کولمبیا کے نائب صدرنے واقعے پرافسوس کا اظہار کیا ہے۔