PTI Nazariati

پی ٹی آئی نے امیدواروں کو بلے باز کے نشان پر ٹکٹ جاری کردیے

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے اپنے تمام قومی و صوبائی کے امیدواروں کو پاکستان تحریک انصاف نظریاتی کے ٹکٹس جاری کر دئیے جس میں بلے باز (بیٹسمین) کا نشانہ موجود ہے۔

پی ٹی آئی کے مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ نے اپنے تمام امیدواروں کو ہدایت دی ہے کہ وہ ٹکٹس آر اوز اور ڈی آر اوز کے دفاتر میں جمع کروائیں اور اس کی ریسیونگ حاصل کریں۔

ہدایات میں کہا گیا ہے کہ اگر کوئی آپ کا ٹکٹ جمع نہیں کرتا یا جمع کروانے میں پولیس یا آر او رکاوٹ ڈالتے ہیں تو فوری طور پر ڈسٹرکٹ، صوبائی اور سینٹرل الیکشن کمیشن کو شکایت ای میل کریں، اپنی تحریری شکایت بھی ضلعی اور صوبائی الیکشن کمشنر کو جمع کروائیں، یہ تمام ثبوت اور درخواستیں پارٹی کو بھی بھیجیں۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نظریاتی اختر اقبال ڈار کے نام پر رجسٹرڈ ہے، الیکشن کمیشن میں سیاسی جماعتوں کی لسٹ میں 100 جماعتوں کی فہرست میں موجود ہے اور پاکستان تحریک انصاف نظریاتی کا انتخابی نشان بلے باز ہے۔