Ballot Papers

5 بھائی ایک ہی ضلع سے الیکشن لڑنے کیلئے میدان میں

Daily jangfarmanفرمان الہیnamazنماز کے اوقاتہفتہ یکم ؍رجب المرجب 1445ھ13؍جنوری 2024ء
تازہ ترین جنگ ای پیپر آج کا اخبار آج کے کالمزگجرات سے 5 بھائی ایک ہی ضلع سے الیکشن لڑنے کے لیے میدان میں قسمت آزمائیں گے۔

اس حوالے سے بڑے بھائی چوہدری عابد رضا قومی اسمبلی کے لیےمیدان میں ہیں جبکہ ان کے 4 بھائی صوبائی اسمبلی کے لیے میدان میں ہیں۔

مسلم لیگ ن کے ڈویژنل صدر چوہدری عابد رضا قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 62 سے الیکشن لڑ رہے ہیں۔

چوہدری شبیر رضا، چوہدری نعیم اور چوہدری شاہد صوبائی اسمبلی کی نشست پی پی 28 سے ایک دوسرے کے خلاف الیکشن لڑیں گے۔

دوسری جانب چوہدری محمد علی پی پی 33 سے ن لیگ کے ٹکٹ پر الیکشن لڑ رہےہیں۔

واضح رہے کہ چوہدری شبیر رضا ن لیگ کے امیدوار ہیں جبکہ چوہدری نعیم رضا ق لیگ اور چوہدری شاہد رضا پی ٹی آئی کے ٹکٹ ہولڈر ہیں۔