PPPP

ٹکٹ نہ ملنے پر پی پی رہنما ممتاز جکھرانی کا آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنے کا اعلان

صوبائی اسمبلی کی نشست پی ایس 3 گڑھی خیرو سے ٹکٹ نہ ملنے پر پیپلز پارٹی کے رہنما ممتاز جکھرانی ناراض ہوگئے، انہوں نے آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا۔

پیپلز پارٹی کے سابق رکن سندھ اسمبلی ممتاز جکھرانی نے آزاد حیثیت سےالیکشن لڑنے کا اعلان کردیا۔

سابق وزیراعلیٰ پارٹی ٹکٹس کے معاملے پر ناراض رہنماؤں کو منانے پہنچ گئے

ممتاز جکھرانی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 40 سال پیپلز پارٹی میں رہا، ٹکٹ تقسیم میں اہمیت نہیں دی گئی، جس بندے کو حلقے میں ٹکٹ دیا گیا وہ یونین کونسل تک کی سیٹ نہیں جیت سکتا۔

پیپلز پارٹی نے پی ایس 3 پر میر اورنگزیب پہنور کو ٹکٹ جاری کیا ہے، ممتازجھکرانی 2013 اور 2018 میں پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر رکن اسمبلی بنے تھے۔