توہین عدالت معاملہ، ایمل ولی کی چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ سے معذرت

عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے صوبائی صدر ایمل ولی خان نے توہین عدالت کیس کے معاملے میں چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ سے معذرت کرلی۔

ایمل ولی خان نے کہا کہ میرے بیان سے چیف جسٹس ابراہیم خان کی دل آزاری ہوئی ہے تو معذرت خواہ ہوں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ عدالت کے اندر پیش آئے واقعے پر بھی معذرت خواہ ہوں۔

ایمل ولی خان کا کہنا تھا کہ اے این پی چار نسلوں سے عدم تشدد کے فلسفے پر یقین رکھتی ہے۔

ایمل ولی نے ہدایت کی کہ اے این پی کارکن جمہوریت کو جمہوریت رہنے دیں۔