مولانا فضل الرحمان کون ہوتےہےالیکشن ملتوی کرنے والے،پرویز خٹک

پاکستان تحریک انصاف پارلیمینٹیرین کے سربراہ پرویز خٹک نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کون ہوتےہےالیکشن ملتوی کرنے والے، ان کا بیان الیکشن سے راہ فرار کے سوا کچھ نہیں۔

نوشہرہ میں پیپلزپارٹی کےضلعی رہنماؤں اوروکلاء کی پی ٹی آئی پی میں شمولیت کے بعد پریس کانفرنس کر تے ہوئےپرویز خٹک نے کہاکہ مولانا فضل الرحمان کون ہوتےہےالیکشن ملتوی کرنے والے،انکا انتخابات التوا بارے بیان راہ فرار کے سوا کچھ نہیں،انتخابات سے متعلق کوئی شک وشبہات پیدا نہ کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ شہبازشریف نے16ماہ کی حکومت میں صرف نواز،زرداری کےکیسز کا خاتمہ کیا،غلط پالیسوں کی وجہ سے ملک قرضوں کی دلدل میں دھنس رہاہے۔

تحریک انصاف پارلیمینٹیرین کے سربراہ پرویز خٹک نے ملک بھر میں 8 فروری کو شیڈو ل عام انتخابات میں اپنی کی کسی جماعت سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ سے متعلق کہا کہ ہماری جماعت کسی کے ساتھ اتحاد یا سیٹ ایڈجسمنٹ نہیں کرے گی۔