MQM Pakistan

پی ٹی آئی کے سابق رکن اسمبلی نجیب ہارون ایم کیو ایم میں شامل

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق رکن قومی اسمبلی نجیب ہارون متحدہ قومی مومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان میں شامل ہوگئے۔

ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما فیصل سبزواری نے کہا کہ نجیب ہارون ایم کیو ایم پاکستان میں آگئے ہیں۔ پی ٹی آئی کے سابق سینئر نائب صدر اور سابق ایم این اے نجیب ہارون نے ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماؤں سے ملاقات کی۔

نجیب ہارون نے کنوینر ایم کیو ایم پاکستان خالد مقبول صدیقی، سینئر رہنما فاروق ستار اور سینئر ڈپٹی کنوینر مصطفیٰ کمال سے ملاقات کی۔ خیال رہے کہ نجیب ہارون نے گزشتہ برس جولائی میں پاکستان تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نجیب ہارون نے کہا تھا کہ میری 27 سال سیاسی جدوجہد رہی ہے۔ 9 مئی کے واقعے نے پاکستان کی امیج کو خراب کیا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ تھا کہ میں اپنی استطاعت اور طاقت کے مطابق پاکستان کی خدمت کرتا رہوں گا۔