Supreme Court of Pakistan

بلّے پر سپریم کورٹ کا جو فیصلہ ہوگا، منظور ہوگا، بیرسٹر گوہر علی

تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر گوہر علی نے کہا ہے کہ بلّے پر سپریم کورٹ کا جو فیصلہ ہوگا، منظور ہوگا۔

اپنے ایک بیان میں بیرسٹر گوہر علی نے کہا کہ 14 سینیٹرز کی موجودگی میں انتخابات ملتوی کرنے کی قرارداد کی کوئی قانونی حیثیت نہیں۔

بیرسٹر گوہر علی نے کہا کہ سپریم کورٹ کہہ چکی ہے انتخابات کا 8 فروری کو انعقاد پتھر پر لکیر ہے، امید ہے کہ الیکشن ان شاء اللّٰہ 8 فروری کو ہوں گے۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ ٹکٹس کے حوالے سے آج مشاورت مکمل ہو جائے گی، ان شاء اللّٰہ آج فیصلہ ہو جائے گا۔