Senate of Pakistan

الیکشن وقت پرکرانے کیلئے سینیٹ میں قرارداد جمع

عام انتخابات مقررہ وقت پر کرانے کے لیے سینیٹ میں قرارداد جمع کرا دی گئی۔ جماعت اسلامی کے سینیٹر مشتاق احمد کی جانب سے جمع کرائی گئی قرارداد میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کا انعقاد آئینی تقاضا ہے۔

سینیٹر مشتاق احمد نے قرارداد میں کہا ہے کہ مقررہ وقت پر الیکشن کا انعقاد الیکشن کمیشن اور نگراں حکومت کی ذمے داری ہے۔

قرارداد میں کہا گیا ہے کہ سینیٹ سے الیکشن التواء کی منظور کرائی گئی قرارداد غیرآئینی اور غیرجمہوری ہے، سینیٹ کو آئین کے خلاف کسی اقدام کا اختیار نہیں ہے۔

سینیٹر مشتاق احمد نے قرارداد میں یہ بھی کہا ہے کہ 8 فروری کو صاف شفاف الیکشن کرائے جائیں، سب جماعتوں کو لیول پلیئنگ فیلڈ دی جائے، سینٹ سے الیکشن التواء سے متعلق منظور کردہ قرارداد کو کالعدم تصور کیا جائے۔