Ballot Boxes

ایک اور پاکستانی کرکٹرسیاست میں انٹری دینے کوتیار

ایک اور پاکستانی کرکٹرسیاست میں انٹری دینے کوتیار ہیں ۔38سالہ سابق کرکٹر خالد لطیف ملیرکی صوبائی اسمبلی کی نشست سےالیکشن لڑیں گے۔

ایک نجی چینل سے خصوصی گفتگو سابق کرکٹر خالد لطیف نے کہا کہ کرکٹرز رول ماڈل ہوتے ہیں ان کو لوگوں کےلیےکام کرنا چاہیے،ملیرکےحالات بہت خراب ہیں، لوگ پریشان ہیں ،ملیرپہلےکرکٹ کی نرسری تھا اب وہاں گراؤنڈ بھی نہیں ہیں۔

انہوں نےکہا کہ کرکٹ کی طرف بھی جلد واپسی ہوگی، لوگ سمجھتےہیں ٹی ایل پی صرف مولویوں کی جماعت ہے،الیکشن جب بھی ہوں ہم الیکشن کےلیےتیار ہیں، ملک میں دین کا نظام چاہتا ہوں جبھی ٹی ایل پی کا انتخاب کیا۔