PPPP

پیپلز پارٹی پارلیمینٹیرینز کی سندھ کے امیدواروں کی فہرست جاری

پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمینٹیرینز نے سندھ سے قومی اور صوبائی اسمبلی کے امیدواروں کی فہرست جاری کردی ہے ۔

فہرست کے مطابق بلاول بھٹوزرداری کو سندھ کی دو قومی اسمبلی کی نشستوں این اے ایک سو چورانوے لاڑکانہ اوراین اے ایک سو چھیانوے قمبرشہداد کوٹ سے امیدوار نامزد کیا گیا ہے جبکہ آصف علی زرداری نواب شاہ سے این اے دوسوسات سے میدان میں اتریں گے ۔

این اےدوسوانتیس ملیر سے جام عبدالکریم جوکھیو،این اے دوسوتیس سےآغا رفیع اللہ اور این اے دوسواکتیس سےعبدالحکیم بلوچ کوامیدوار نامزدکیا گیا ہے ۔این اے دوسوپینتیس شرقی سےآصف خان،این اے دوسوچھتیس سے مزمل قریشی،این اے دوسوسینتیس سے کرنل ریٹائراسد عالم نیازی اور این اے دوسواڑتیس سے ظفر جھنڈیر امیدوار ہونگے ۔

این اےدوسوانتالیس لیاری سےسرداربنیل گبول،این اےدوسواکتالیس جنوبی سے مرزا اختیار بیگ ،این اے دوسوبیالیس سے عبدالقادر مندو خیل،این اےدوسوتینتالیس سےعبدالقادر پٹیل،این اےدوسوچوالیس ویسٹ سے عبدالبر،این اے دوسوپینتالیس سے صدیق اکبر،این اےدوسوچھیالیس سے وسیم اختر کو امیدوار نامزدکیا گیا ہے

پیپلزپارٹی نے ضلع وسطی کی قومی اسمبلی کی چار میں سےتین نشستوں پرامیدواروں کا اعلان کیا ہے۔این اےدوسوسینتالیس سےمعاذ شیخ،این اے دو سواڑتالیس محمد حسن خان،این اےدوسوانچاس سے راؤ وحید میدان میں اتریں گے ۔ این اےدوسوبیس ، دوسوچالیس اور دوسوپچاس پرپیپلزپارٹی کے امیدوار کون کون ہوں گے اس کا فیصلہ بعد میں کیا جائےگا۔