PML

عابد شیرعلی کے وارنٹ گرفتاری جاری

فیصل آباد کی انسداد دہشتگردی کی عدالت نے پاکستان مسلم لیگ نواز کے امیدوار عابد شیر علی کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے، عابد شیر علی کیخلاف ایس پی آفس کو آگ لگانے اور پولیس اہلکار کو دھمکانے کی درخواست دائر کی گئی تھی۔

فیصل آباد کی انسداد دہشتگردی کی عدالت کی جانب سے عابد شیر علی کو اپنی صفائی دینے کیلئے 4 جنوری کو طلب کیا گیا تھا، عدم پیشی پر عدالت نے ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔

شہری عدنان کی جانب سے عدالت میں درج ہونیوالے استغاثہ کے مطابق سال 2022ء میں ایس پی مدینہ ڈویژن نے عابد شیر علی کو اراضی فراڈ کی تفتیش کیلئے بلایا تھا۔

رپورٹ کے مطابق عابد شیر علی نے سمن کی تعمیل کروانے گئے کانسٹیبل امتیاز کو ڈرایا اور ایس پی آفس کو آگ لگانے کی دھمکی دی۔ درخواست میں عابد شیر علی، والد شیر علی، بھائی سمیت 4 افراد کو ملزم نامزد کیا گیا تھا۔