Mohsin Dawar Car Firing

شمالی وزیرستان میں محسن داوڑکی گاڑی پرفائرنگ

شمالی وزیرستان میں نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ محسن داوڑ کے قافلے پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی۔

پولیس کے مطابق گاڑی پر متعدد گولیاں لگیں، بُلٹ پروف گاڑی کی وجہ سے محسن داوڑ محفوظ رہے۔

واقعے سے متعلق ڈی پی او شمالی وزیرستان روحان زیب نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین این ڈی ایم محسن داوڑ پر فائرنگ کرنے والے شدت پسندوں پر جوابی فائرنگ کی گئی۔

ڈی پی او شمالی وزیرستان نے بتایا کہ محسن داوڑ کے پاس پولیس سیکیورٹی موجود تھی، پولیس کی جوابی فائرنگ سے شدت پسند فرار ہوگئے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ محسن داوڑ کو فل پروف سیکیورٹی فراہم کی ہے، وہ بالکل محفوظ ہیں، نامعلوم شدت پسندوں کے خلاف سرچ آپریشن جاری ہے۔