Lahore Cold Weather

لاہور میں سردی کی شدت برقرار

پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں سردی کی شدت برقرار ہے ،اور آج درجہ حرارت 6 ڈگری تک آگیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 6 ڈگری ریکارڈ تک آ گیا ہے جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 13 ڈگری ریکارڈکیا گیا ۔

لاہور میں موسم آئندہ ہفتے سرد اور خشک رہے گا،اور سردی کی شدت برقرار رہے گی ، بارش کا کوئی امکان نہیں

دوسری جانب لاہور آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں شامل بدستور شامل ہے، عالمی ائیر مانیٹرز کے مطابق شہر کا مجموعی ائیر کوالٹی انڈکس 234 ریکارڈتک پہنچ گیا ہے ۔