Ballot Boxes

نوازشریف کے کاغذات نامزدگی منظوری کیخلاف دائراپیل پراعتراض عائد

مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کے کاغذات نامزدگی منظوری کے خلاف دائر اپیل پر اعتراض عائد کر دیا گیا۔

اپیلیٹ کورٹ برانچ نے اعتراض عائد کرتے ہوئے کہا کہ اپیل کے ساتھ آر او کے فیصلے کی مصدقہ کاپی لف نہیں۔

واضح رہے کہ قائد مسلم لیگ ن نواز شریف کے لاہور کے حلقے این اے 130 سے کاغذات منظوری کے خلاف الیکشن ٹریبونل میں اپیل دائر کر دی گئی۔

اپیل پاکستان عوامی محاذ کے سربراہ اشتیاق چوہدری ایڈووکیٹ نے دائر کی تھی۔ اپیل میں مؤقف اپنایا گیا تھا کہ نواز شریف کو سپریم کورٹ نے تاحیات نااہل قرار دیا ہے، وہ الیکشن لڑنے کے اہل نہیں۔

اپیل کنندہ کا کہنا تھا کہ ریٹرننگ افسر نے حقائق کے برعکس نواز شریف کے کاغذات منظور کیے۔ اپیل میں استدعا کی گئی تھا کہ نواز شریف کے کاغذات نامزدگی مسترد کر کے نااہل قرار دیا جائے۔