راولپنڈی اسلام آباد میٹرو بس کا ٹریک ٹوٹ گیا

فوٹو اسکرین گریب

اسلام آباد / راولپنڈی: سکستھ روڈ میٹرو بس اسٹیشن کے قریب راولپنڈی اسلام آباد میٹرو بس ٹریک کا ایک حصہ ٹوٹ گیا۔

ٹریک ٹوٹنے سے میٹرو بس روٹ میں بڑا شگاف پڑ گیا جبکہ ٹریک میں دراڑیں پڑنے سے بڑے بڑے پتھر بھی زمین پر آگرے۔ انتظامیہ نے تھوڑی سی مرمت کرکے ٹریک بحال کر دیا۔

واقعے پر حکام میڑو بس اتھارٹی کا کہنا ہے کہ ٹریک سے کنکریٹ ٹوٹ پھوٹ کر نہیں گر رہے بلکہ ایکسٹینشن جوائنٹ کی مرمت کی جا رہی ہے، ایلوویٹیڈ ٹریک پر مذکورہ جوائنٹ کو خود ماہرین نے توڑا اور اس کو دوبارہ مرمت کیا جا رہا ہے۔

حکام نے بتایا کہ ٹریک کی مرمت کمشنر راولپنڈی کی ہدایات پر عمل میں لائی گئی ہے جس کی مرمت باقاعدہ ایس آئی او پیز کے تحت مری روڈ پر ایریا کو ٹریفک کے لیے بند کرکے حصار میں لیا گیا۔

حکام میڑو بس اتھارٹی کے مطابق پہلے ایک حصے کی مرمت مکمل کی گئی اب دوسرے حصے کی مرمت جاری ہے تاہم میڑو بس سروس کا آپریشن معمول کے مطابق جاری ہے، ایکسٹینشن جوائنٹ کی باقی ماندہ حصے کی مرمت بھی جلد از جلد مکمل کر دی جائے گی۔

واضح رہے کہ 2ارب سبسڈی کے باوجود میٹرو بس ٹریک مجموعی طور پر خستہ حالی کا شکار ہے اور جگہ جگہ گھڑے پڑ گئے ہیں۔ شہریوں نے وزیراعلیٰ پنجاب سے صورتحال پر نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

شیئرٹویٹشیئر
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں
ویب سائٹ ہیک؛ فلم ’ڈھائی چال‘ کا نام اور بھارتی جھنڈے کی جگہ پاکستانی پرچم نمایاں
سعودی عرب میں نئے سال پر شاندار آتش بازی، کنسرٹ کا انعقاد
راولپنڈی اسلام آباد میٹرو بس کا ٹریک ٹوٹ گیا
بھارت؛جنسی ہراسانی کیخلاف مزاحمت پردلت لڑکی کو گرم تیل میں پھینک دیا
پی ٹی آئی رہنماؤں سمیت متعدد امیدواروں کی کاغذات مسترد ہونے کیخلاف اپیلیں دائر
منفی سوچ رکھنے والے افراد کیلئے مخصوص ریسٹورنٹ
سائنسدانوں کا تیارہ کردہ ’مصنوعی سورج‘ مزید طاقتور ہوگیا
اگر مریم نواز جیت گئیں؟
سال نو پر پابندی کے باوجود ہوائی فائرنگ؛ 6 افراد زخمی اور 2 گرفتار
darama
سروے
ان میں سے کون پاکستان کا مقبول ترین رہنما ہے؟

نوازشریف
عمران خان
آصف زرداری
نتائج ملاحظہ کریں
تازہ ترین سلائیڈ شوز

کرسمس خوشیوں بھرا تہوار

پاکستان سمیت دنیا بھر میں سال 2024 کا آغاز

کرسمس خوشیوں بھرا تہوار

پاکستان سمیت دنیا بھر میں سال 2024 کا آغاز

by TaboolaSponsored LinksYou May Like
سبسکرائب کریں، دیکھیں اور جیتیں ٹیپ میڈ کے ساتھ۔
tapmad
ایکسپریس کے بارے میں
ضابطہ اخلاق
ایکسپریس ٹریبیون
ہم سے رابطہ کریں
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایکسپریس اردو

facebook
twitter
whatsapp

Ad