PTI Jalsa

سردار لطیف کھوسہ کے بیٹے خرم لطیف کھوسہ لاہور سے گرفتار

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سردار لطیف کھوسہ کے بیٹے سردار خرم لطیف کھوسہ کو گرفتار کر لیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق پولیس نے خرم لطیف کھوسہ کی گرفتاری کی تصدیق کر دی ہے ، انہیں ہائیکورٹ کے قریب آفس سے گرفتار کیا گیا ۔سردار لطیف کھوسہ نے موقف جاری کرتے ہوئے کہا کہ بیٹے کو مزنگ پولیس نے ہائیکورٹ کے قریب آفس سے گرفتار کیاہے ، میں تھانا مزنگ جارہاہوں ۔

یاد رہے کہ سردار لطیف کھوسہ نے حال ہی میں تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا تھا جبکہ ان کے بیٹے خرم لطیف کے عام انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی بھی مسترد کر دیئے گئے تھے ۔