لاہور میں ساس، سسر، نند کے قتل میں ملوث ملزمہ کے انکشافات

لاہور: چوہنگ کے علاقے میں تین افراد کے قتل میں ملوث ملزمہ نے دوران تفتیش تہلکہ خیز انکشافات کیے ہیں۔

پولیس کے مطابق ملزمہ نے دوران تفتیش جرم کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ ملزمہ فرح نے 2010 میں اپنے پہلے خاوند کو بھی راولپنڈی میں قتل کروایا تھا۔ ملزمہ نے اپنے سابقہ خاوند کو موجودہ خاوند کی مدد سے قتل کروایا تھا اور قتل کے بعد ملزمہ نے وقار سے شادی کرکے سابقہ خاوند کی جائیداد پر قبضہ کرلیا تھا۔

پولیس نے بتایا کہ 13 سال بعد ملزمہ نے ارسلان نامی نوجوان کے ساتھ ملکر موجودہ خاوند کے قتل کا منصوبہ بنایا لیکن واقعے کے روز اسکا خاوند گھر پر موجود نہ ہونے کی وجہ سے بچ گیا۔ ملزمہ نے ارسلان کے ساتھ ملکر ساس، سسر اور نند کو قتل کرنے کے بعد جلا دیا۔

ملزمہ خاوند اور اس کے خاندان کو قتل کرکے ملزم ارسلان سے تیسری شادی کرنا چاہتی تھی۔

وضح رہے کہ گزشہ روز چوہنگ کے علاقے شاداب کالونی میں 3 افراد کو گلا دبا کر قتل کرنے کے بعد گھر کو آگ لگا دی گئی تھی۔