انڈس ہائی وے پر باراتیوں کی کوسٹر کو حادثہ، 3 افراد جاں بحق

نصیرآباد: انڈس ہائی وے پر باراتیوں کی کوسٹر حادثے کا شکار ہوگئی جب کہ 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔

نصیرآباد کے قریب انڈس ہائی وے پر باراتیوں کے کوسٹر حادثے کا شکار ہو گئی، حادثے میں 3 افراد جاں بحق ہو گئے جب کہ دولہا، دلہن سمیت 15 افراد زخمی ہوئے۔

حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں 24 سالہ نجیب علی، 30 سالہ جاوید علی اور 25 سالہ محمد شہریار شامل ہیں جب کہ زخمیوں میں دولہا صدورو، دلہن بصراں، بچی صائمہ، بچی طاہرہ، اختیار علی حمیر علی زبیر احمد، ذاکر علی، مزمل علی حسین، مدثر علی عبدالطیف ودیگر شامل ہیں۔

زخمیوں اور جاں بحق افراد کو نصیرآباد اسپتال لایا گیا اور فوری طبی امداد کے بعد لاڑکانہ منتقل کیا گیا۔ باراتیوں کا کوسٹر کراچی سے شادی کروا کر واپس لاڑکانہ کے قریب بنگل دیرو جارہا تھا کہ کوسٹر ڈرائیور کے کنٹرول سے نکل کر نصیرآباد کے قریب گاؤں چنھڑ کے قریب درخت سے ٹکرا گیا۔

شیئرٹویٹشیئر
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں
محمد زبیر کے شکوے
‘نہ شرم آتی ہے نہ ڈانس’، ایمن سلیم کا سوشل میڈیا پر مذاق بن گیا
لیفیننٹ جنرل (ر) عارف حسن نے 19 سال بعد اولمپک ایسوسی ایشن کی صدارت چھوڑ دی
کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے فیصلے کو چلینج کریں گے، پی ٹی آئی
لاہور میں میاں بیوی اور بیٹی کا لرزہ خیز قتل، گلا دبانے کے بعد لاشیں جلادی گئیں
پی ٹی آئی امیدواروں کے کاغذات نامزدگی بلاوجہ مسترد نہیں ہوئے، سابق سیکریٹری الیکشن کمیشن
یوکرین پر روس کا سب سے بڑا فضائی حملہ؛ ہلاکتوں کی تعداد 39 ہوگئی
ٹک ٹاک ویڈیو پر جھگڑا، لڑکی نے فائرنگ کر کے 14 سالہ بہن کو قتل کردیا
شیخ رشید کے راولپنڈی کے دونوں حلقوں سے کاغذات نامزدگی مسترد
darama
سروے
ان میں سے کون پاکستان کا مقبول ترین رہنما ہے؟

نوازشریف
عمران خان
آصف زرداری
نتائج ملاحظہ کریں
تازہ ترین سلائیڈ شوز

برائیڈل ویک میں ماڈلز کے جلوے

کرسمس خوشیوں بھرا تہوار

برائیڈل ویک میں ماڈلز کے جلوے

کرسمس خوشیوں بھرا تہوار

by TaboolaSponsored LinksYou May Like
This house is only 290 sq. ft. but when you see the inside you’ll want it!
Tips and Tricks
ایکسپریس کے بارے میں
ضابطہ اخلاق
ایکسپریس ٹریبیون
ہم سے رابطہ کریں
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2023 ایکسپریس اردو

facebook
twitter
whatsapp

Ad