پنجاب حکومت نے موسم سرما کی چھٹیوں میں توسیع کردی

لاہور: پنجاب حکومت نے موسم سرما کی چھٹیوں سے متعلق اہم اعلان کردیا۔

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت اجلاس میں فیصلہ کیا گیا جس کے مطابق موسم سرما کی چھٹیوں میں 9 جنوری تک توسیع کردی گئی۔

جاری کیے جانے والے نوٹی فکیشن میں ہدایت کی گئی کہ شہری موسم کی شدت کی وجہ سے احتیاط کریں۔ واضح رہے کہ اس سے پہلے یکم جنوری تک چھٹیوں کا اعلان کیا گیا تھا۔