PTI Flag

زلفی بخاری اوراعظم سواتی کے کاغذات نامزدگی مسترد

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے امیدوار زلفی بخاری اور اعظم سواتی کے کاغذات نامزدگی مسترد ہوگئے۔

پی ٹی آئی رہنما زلفی بخاری نے این اے 50 اٹک جبکہ اعظم سواتی نے این اے 15 مانسہرہ سے کاغذات نامزدگی جمع کروائے تھے جوکہ مسترد ہوگئے ہیں۔

زلفی بخاری کا کہنا ہے کہ میرے کاغذات نامزدگی جعلی دستخط کا اعتراض لگا کر مسترد کیے گئے ہیں۔ انہوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ میرے وکلاء، تجویز کنندہ اور تائید کنندہ سمیت 6 افراد کو اغوا کیا گیا۔