Lesco

لڑکی کی ہتک آمیز ویڈیو وائرل ,’کے الیکٹرک‘ ملازمین کیخلاف مقدمہ درج

کراچی: نوجوان لڑکی کی ہتک آمیز ویڈیو وائرل کرنے کے الزام میں پولیس نے کے الیکٹرک ملازمین کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

ایک نجی اخباری ذرایع کے مطابق اورنگی ٹاؤن میں بجلی کاٹنے پر احتجاج کرنے والی لڑکی کو تھانے بلاکر ہتک آمیز رویہ اپنانے اور گھٹنوں کے بل چل کر پاؤں پکڑ کر معافی مانگنے کی ویڈیو بناکر سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کے واقعہ میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔

اقبال مارکیٹ پولیس نے لڑکی کی معافی مانگنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کے الزام میں کے الیکٹرک کے 2 ملازمین کے خلاف مقدمہ بجرم دفعات 354 اور 501 چونتیس کے تحت اے ایس آئی اخلاق کی مدعیت میں درج کرلیا۔

ایف آئی آر کے مطابق کے الیکٹرک ملازمین سید علی اکبر اور فیاض نے لڑکی کو بے عزت کرنے کی غرض سے ویڈیو بناکر وائرل کی۔