Karachi Winter

سردی کی شدت میں اضافہ،تعلیمی اداروں کی تعطیلات میں اضافے پرغور

لاہور (آن لائن) صوبائی دارالحکومت لاہور میں موسم سرما کی شدت میں اضافہ کے پیش نظر تعطیلات میں اضافے پر غور جاری ہے۔

محکمہ سکولزایجوکیشن نے ایک ہفتے تک اضافے پرغورشروع کردیا، محکمہ موسمیات سے بھی اگلے پندرہ بیس دن کی رپورٹ مانگ لی۔

سردی کی شدت کو دیکھتے ہوئے والدین نے بھی تعطیلات میں اضافے کا مطالبہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق محکمہ تعلیم کی جانب سے اگلے ایک سے دو روز میں فیصلہ کئے جانے کا امکان ہے، موجودہ شیڈول کے مطابق چھٹیاں یکم جنوری تک ہیں۔