Fog

دھند کے باعث کارنالے میں جا گری،ایک شخص جاں بحق

لاہور:کوٹ لکھپت کے علاقہ میں چونگی امرسدھو کے قریب دھند کے باعث کار نالے میں گر گئی جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ تین زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے کار سوار کی شناخت فیصل ولد طفیل کے نام سے ہوئی جو نارووال کا رہائشی تھا۔

پولیس کی ضروری کارروائی کے بعد زخمیوں کو ہسپتال جبکہ جاں بحق ہونے والے شخص کی لاش ایدھی ایمبولینس کے ذریعے مردہ خانے منتقل کر دی گئی۔