فارم ب” کے اجراء کی پالیسی سے متعلق نادرا کی وضاحت

نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے “فارم ب” کے اجراء کی پالیسی سے متعلق وضاحت کردی۔

ترجمان نادرا نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ نادرا نے “فارم ب” کے اجراء کی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں کی، “فارم ب” کے اجراء کی پالیسی میں کسی قسم کی کوئی تبدیلی زیر غور بھی نہیں ہے۔

نادرا کا کہنا ہے کہ پیدائش کے اندراج اور “فارم ب” بنوانے کےلیے بچوں کی عمر کی مختلف حدود مقرر ہیں، بچوں کی عمر کی مختلف حدود کو ڈیڈ لائن سے تشبیہ دینا درست نہیں۔

ترجمان نادرا نے مزید کہا کہ بعض حلقوں کے سوشل میڈیا پر اس سے متعلق بیانات حقائق کے منافی ہیں، ذمہ دار شہری ہونے کا تقاضا ہے کہ ایسی بےبنیاد خبریں پھیلانے سے گریز کیا جائے۔