کراچی: تیز رفتار ٹینکر نے گھر میں سوئے ہوئے شخص کی جان لے لی

کراچی کے علاقے بلدیہ گلشن غازی میں تیز رفتار واٹر ٹینکر ڈرائیور سے بے قابو ہو کر گھر میں گھس گیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق حادثے کے نتیجے میں گھر میں سویا ہوا ایک شخص واٹر ٹینکر کی زد میں آکر جاں بحق اور 3 افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس نے واٹر ٹینکر کو تحویل میں لے کر ڈرائیور کو حراست میں لے لیا ہے اور واقعے کی تفتیش شروع کردی ہے۔

ذرائع کے مطابق حادثے کے نتیجے میں گھر کو بھی نقصان پہنچا ہے جبکہ زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔