کراچی میں سردی شروع، موسم دن میں خشک اور رات میں خنکی ہوگی

کراچی: شہر قائد میں سرما کا آغاز ہوگیا، جس کے بعد رواں موسم میں اب تک کی سرد رات ریکارڈ ہوئی۔

محکمہ م وسمیات کے مطابق کراچی کا کم سے کم درجہ حرارت 15.8 ڈگری ریکارڈ ہوا ہے۔ بدلتے موسم میں دن کا وقت خشک اور رات میں خنکی رہے گی جب کہ سرد موسم برقرار رہنے کا امکان ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: کراچی؛ شہرمیں انڈوں کی مصنوعی قلت، سردیوں میں قیمت مزید بڑھنے کا خدشہ

دسمبر کے مہینے میں درجہ حرارت میں نمایاں کمی ہوگی، جس کی وجہ سے سردی کی شدت بڑھ سکتی ہے۔