سکھر: جعفر ایکسپریس حادثے سے بال بال بچ گئی

سکھر میں منڈو ڈیرو کے اسٹیشن کے قریب پھاٹک پر جعفر ایکسپریس حادثے سے بال بال بچ گئی۔

ریلوے حکام کے مطابق پھاٹک پر جعفر ایکسپریس کے سامنے اچانک گنے سے بھری ٹریکٹر ٹرالی آگئی۔

حکام کے مطابق ٹرین ڈرائیور کے ایمرجنسی بریک لگانے کے باوجود ٹرالی انجن کی زد میں آگئی۔

ریلوے حکام کے مطابق حادثے کے باعث اپ ٹریک پر ٹریفک معطل ہے جبکہ ٹرالی ہٹانے کے لیے ہیوی مشینری طلب کرلی گئی ہے۔