کراچی کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش بارش سے موسم سرد ہونے لگا

کراچی کے مختلف علاقوں میں موسم سرما کی پہلی بارش شروع ہوگئی، مختلف علاقوں میں ہلکی بارش اور بوندا باندی سے موسم سرد ہوگیا۔

کراچی کے علاقوں کورنگی، صدر، کلفٹن، ایم اے جناح روڈ پر ہلکی بارش ہوئی جبکہ گلشن اقبال، آئی آئی چندریگر روڈ اور نارتھ ناظم آباد میں بوندا باندی ہوئی۔

رپورٹ کے مطابق ہلکی بارش اور بوندا باندی سے شہر قائد میں موسم کچھ سرد ہوگیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کے جنوبی اور ساحلی علاقوں میں بھی ہلکی بارش ہوئی جبکہ اگلے 24 گھنٹوں میں مزید بارش متوقع ہے۔