PTI Flag

سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر رہائی کے بعد دوبارہ گرفتار

پشاور: تحریک اںصاف کے رہنما و سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو رہائی کے بعد دوبارہ گرفتار کرلیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان کے مطابق سابق اسپیکر اسد قیصر کو چارسدہ پولیس نے صوابی سے گرفتارکرلیا ہے۔

قبل ازیں رہنما اینٹی کرپشن عدالت کے جج بابر علی خان نے اسد قیصر کی درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔

عدالت نے اسد قیصر کی ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں 80 ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا۔

اسد قیصر کو اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا تھا، اینٹی کرپشن حکام کے مطابق ان پر گجر خان میڈیکل کالج کے لیے سامان کی خریداری میں خورد برد کا الزام تھا۔