PTI Flag

سردار ملک عامر یار وارن کا پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان

پاکستان تحریک کے رہنما سردار ملک عامر یار وارن نے پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق احمد پور شرقیہ سے پاکستان تحریک کے رہنما سردار ملک عامر یار وارن نےپی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ 9 مئی کے واقعات کی مذمت کرتا ہوں،آئندہ انتخابات میں آزاد حیثیت سے حصہ لیں گے ۔

ملک عامر یار وارن نے آئندہ عام انتخابات میں نواب بہاول عباسی کے ساتھ الائنس کا اعلان کیا ہے۔

واضح رہے کہ ملک عامر یار وارن این اے 167 سے پی ٹی آئی کے امیدوار تھے ، اور اس حلقہ سے پیپلزپارٹی کے ٹکٹ پر ایم این اے بھی منتخب ہو چکےہیں ۔