Oil Tanker

بلوچستان سے کراچی آنے والا ایرانی ڈیزل و پیٹرول سے بھرا ٹینکر پکڑا گیا

موچکو پولیس نے حب چوکی کے قریب سے 3 ملین روپے سے زائد مالیت کا ایرانی ڈیزل و پیٹرول سے بھرا ٹینکر پکڑ کر ڈرائیور کو گرفتار کر لیا ۔

تفصیلات کے مطابق موچکو پولیس نے پیر اور منگل کی درمیان شب بلوچستان کے علاقے حب چوکی کے راستے سے آنے والے ٹینکر کو موچکو چیک پوسٹ پر تلاشی کے دوران روک کر ٹینکر کے خانوں سے 3 ملین روپے سے زائد مالیت کا مبینہ ایرانی ڈیزل و پیٹرول برآمد کر لیا۔

ترجمان ایس ایس پی کیماڑی کے مطابق حب چوکی کی جانب سے آنے والے ٹینکر سے بارہ ہزار لیٹر ایرانی ڈیزل اور ایک ہزار 140 لیٹر ایرانی پیٹرول برآمد کیا گیا۔

ٹینکر کے ڈرائیور اسرار احمد کو گرفتار کر کے ٹینکر کو تحویل میں لے لیا گیا ، برآمد شدہ ایرانی ڈیزل و پیٹرول اور ٹینکر و ڈرائیور کو پولیس کی قانونی کارروائی کے بعد کسٹم حکام کے حوالے کیا جائے گا ۔