JUI F

اسلم غوری کا خالد مقبول صدیقی کی والدہ کی وفات پر اظہار افسوس

کراچی : جے یو آئی ترجمان محمد اسلم غوری نے کنوینر ایم کیو ایم خالد مقبول صدیقی کی والدہ کی وفات پر اظہار افسوس کیا ہے ۔

ترجمان جے یو آئی نے کہا کہ دعا گو ہوں کہ اللہ کریم مرحومہ کی اگلی منزلیں آسان فرمائے اور ان کو جنت میں اعلی مقام عطاء فرمائے۔

انہوں نے کہا ہم خالد مقبول صدیقی اور ان کے اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ اللہ پاک لواحقین کو صبر جمیل عطاء فرمائے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں