Indian Army

مودی حکومت کی ناقص پالیسیوں سے تنگ بھارتی فوجی اپنی ہی جانیں لینے لگے

مودی حکومت کی ناقص پالیسیوں سے تنگ بھارتی فوجی اپنی ہی جانیں لینے لگے۔

مقبوضہ کشمیرمیں قابض بھارتی فوج میں خودکشی کے بڑھتے رجحان پر بھارتی اوربین الاقوامی میڈیا نےتشویش اظہارکیا ہے،مقبوضہ وادی میں نہتے کشمیریوں پربےجا ظلم وستم کرنےوالے بھارتی فوجی خود ہی نفسیاتی امراض کا شکار ہیں۔

رپورٹ کےمطابق جموں و کشمیرمیں مودی سرکار کے مظالم سے ہندوستانی فوجی بھی نالاں ہیں،مقبوضہ کشمیرمیں تعینات بھارتی فوجیوں کی خودکشی کی شرح میں خطرناک حد تک اضافہ دیکھنے میں آیا ہے

کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق2007 سے اب تک مقبوضہ وادی میں 586 سے زائد بھارتی فوجی خودکشی کر چکے ہیں،16نومبر کو ضلع ادھم پور میں خودکشی کرنے والے بھارتی فوج کے 38 سالہ نائیک ہریش چندر سنگھ کا تعلق 31 راشٹریا رائفل سے تھا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق نائیک ہریش چندر سنگھ نے اپنے کیمپ میں خود کو گولی ماری کر خودکشی کر لی تھی۔

15 ٹائمز آف انڈیا کا کہنا ہےکہ نومبر 2023 کو حیدرآباد میں بھارتی فوجی راجندرا سنگھ نے خود کو گولی مار لی۔

الجزیرہ کےمطابق بھارتی حکومت کی نااہلی اورناقص پالیسیوں کی بدولت بھارتی سیکیورٹی فورسز میں ذہنی تناؤ اورڈپریشن بڑھ گیا جو بعد میں خودکشی کا سبب بننے لگا۔

رائیٹرز کے مطابق اس وقت مقبوضہ کشمیر میں موجود ہندوستانی سیکیورٹی فورسز کے نصف سے زائد اہلکار شدید تناؤ کا شکار ہیں،کیا مودی حکومت کشمیریوں پر ظلم و ستم سے کچھ حاصل کرپائے گی یا اپنے ہی فوجیوں کو نفسیاتی مسائل کی طرف مزید دھکیلے گی؟