Super Sonic Plane

سعودی عرب کی سپر سونک طیارہ سازی منصوبے میں سرمایہ کاری

سعودی عرب سپر سونک طیارہ سازی کے منصوبے پر کام کر رہا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب نے امریکا کی ابھرتی ہوئی کمپنی بوم میں سرمایہ کاری کی ہے۔ جو آواز سے تیز رفتار طیارے تیار کرنے پر کام کررہی ہے۔

امریکی کمپنی مشرق وسطیٰ میں ٹریننگ ڈیولپمنٹ اینڈ ریسرچ سینٹر قائم کرے گی، جس کا ہیڈکوارٹر سعودی عرب میں ہوگا۔

مذکورہ کمپنی ایسا سپرسونک طیارہ تیار کرے گی جو نیویارک اور لندن کا سفر 7 گھنٹوں کے بجائے صرف ساڑھے 3 گھنٹوں میں طے کرسکے گا۔