Gaza Childrens

غزہ بچوں کا قبرستان بن چکا، 940 بچے لاپتہ ہیں، یونیسف

اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال (یونیسف) نے منگل کو جاری اپنے بیان میں کہا ہے کہ غزہ بچوں کا قبرستان بن چکا ہے۔

یونیسیف کے مطابق غزہ میں 7 اکتوبر کے بعد سے اب تک کم از کم 940 بچے لاپتہ ہیں۔

بچوں کے عالمی ادارے کے مطابق غزہ میں پانی کی کمی کے سبب شیرخوار بچوں کی اموات کا خطرہ ہے، علاقے میں نارمل پانی کی فراہمی کا صرف 5 فیصد دستیاب ہے۔

عالمی ادارے نے مزید کہا کہ غزہ میں فوری جنگ بندی اور انسانی بنیادوں پرامداد کی فراہمی کی اجازت دی جائے۔