اسرائیل کی غزہ میں اسٹار لنک کے استعمال کی مخالفت

اسرائیل نے غزہ میں انٹرنیٹ سروسز کی فراہمی کے لئے اسٹار لنک کے استعمال کی مخالفت کر دی ہے۔

عرب خبر رساں ادارے الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل کا کہنا ہے کہ وہ غزہ میں بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ امدادی تنظیموں کی مدد کے لیے اسٹار لنک سیٹلائٹ مواصلاتی نظام کو روکنے کے لیے اپنے تمام ذرائع استعمال کرے گا۔

یاد رہے کہ سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس کے مالک ایلون مسک نے غزہ میں اسرائیلی فضائیہ کی جانب سے کی جانے والی بمباری کے نتیجے میں انٹرنیٹ سروسز معلطل ہونے کے بعد اسٹار لنک کے ذریعے انٹرنیٹ فراہم کرنے کا اعلان کیا تھا۔

ایکس پر مسک کی پوسٹ پر ردعمل دیتے ہوئے اسرائیلی وزیر مواصلات نے الزام عائد کیا کہ فلسطینی مزاحمتی گروپ حماس اسٹار لنک کو دہشت گردانہ سرگرمیوں کے لئے استعمال کرے گا۔

اسرائیلی وزیر مواصلات نے مزید کہا کہ اسرائیل اس سے لڑنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے گا۔