غزہ میں اسرائیلی زمینی کارروائیاں، یو اے ای کی مذمت

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے غزہ میں اسرائیلی زمینی کارروائیوں کی مذمت کی۔

یو اے ای نے اسرائیلی فوج کی بڑھتی ہوئی کارروائیوں پر تشویش کا اظہار بھی کیا ہے۔

مذمتی بیان میں اماراتی وزارتِ خارجہ نے کہا ہے کہ انسانی بحران کی شدت پر گہری تشویش ہے، غزہ میں فوری جنگ بندی کی جائے۔

امارات وزارتِ خارجہ کا کہنا ہے کہ غزہ میں شہریوں اور شہری اداروں کو نشانہ نہ بنایا جائے، غزہ کے لیے امدادی راہداریوں کو کھولا جائے۔

اماراتی حکومت نے مطالبہ کیا کہ غزہ میں انسانی امداد کی فوری اور محفوظ ترسیل کو یقینی بنایا جائے۔

واضح رہے کہ اسرائیل کے غزہ پر فضائی اور زمینی حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 8 ہزار ہو گئی ہے۔

فلسطینی وزارتِ صحت کے مطابق اسرائیلی بمباری میں شہید فلسطینیوں میں آدھی تعداد بچوں کی ہے۔