Israeli Tanks in Gaza

غزہ پر اسرائیلی جارحیت، ترک صدر کا دنیا کو سخت اور واضح پیغام

غزہ پر اسرائیلی جارحیت سے متعلق ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے پوری دنیا کو سخت اور واضح پیغام دے دیا۔

استنبول میں فلسطینیوں سے یکجہتی کےلیے ریلی نکالی گئی، اس دوران ترک صدر رجب طیب اردوان نے بھی خطاب کیا۔

ترک صدر کا کہنا تھا کہ حماس دہشت گرد تنظیم نہیں ہے، پوری دنیا کو بتائیں گے کہ اسرائیل جنگی مجرم ہے۔

اسرائیلی فوج نے ٹینکوں کے غزہ میں داخل ہونے کی ویڈیو جاری کردی

رجب طیب اردوان نے کہا کہ ہم تیاری کر رہے ہیں، ہم اسرائیل کو جنگی مجرم قرار دیں گے۔

انکا کہنا تھا کہ اسرائیل 22 روز سے کھلے عام جنگی جرائم کا ارتکاب کر رہا ہے، مغربی رہنماؤں نے اسرائیل سے جنگ بندی کرنےکا نہیں کہا۔

ترک صدر کا کہنا تھا کہ اسرائیلی فوج کے مظالم کے پیچھے مرکزی مجرم مغربی طاقتیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ترک عوام لیبیا اور کاراباخ میں دکھائے گئے عزم کی طرح ہی مشرق وسطیٰ میں بھی کھڑی ہوگی۔