Gold

دبئی میں سونا پھر مہنگا، تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

دبئی میں سونے کی دس گرام قیمت 27.50 درہم اضافے سے تاریخ کی بلند ترین سطح 2 ہزار 430 درہم پر پہنچ گئی۔

رپورٹ کے مطابق دبئی میں 28 اکتوبر کو 24 قیراط سونے کی فی گرام قیمت میں 2.75 درہم کا اضافہ ہوا، جس کے بعد نرخ ریکارڈ 243 درہم پر آگئے۔

دبئی گولڈ مارکیٹ میں دس گرام سونے کے نرخ مجموعی طور پر 27.50 درہم بڑھ کر 2 ہزار 430 درہم تک پہنچ گئے۔

رپورٹ کے مطابق دبئی میں 22 قیراط سونے کی فی گرام قیمت میں بھی 2.50 درہم کا اضافہ ہوا، جس سے فی گرام نرخ 225 درہم پر آگئے جبکہ متحدہ عرب امارات میں 22 قیراط سونے کے 10 گرام نرخ 25 درہم بڑھ کر 2 ہزار 250 درہم ہوگئے۔