Palestine Flag

حزب اللّٰہ، حماس اور اسلامک جہاد کے سربراہان کی ملاقات

کراچی (نیوز ڈیسک) حزب اللہ ، حماس اور اسلامک جہاد کے سربراہان نے نامعلوم مقام پر ملاقات کی ہے۔

حزب اللہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ان کے سربراہ حسن نصر اللہ نے حماس کے نائب سربراہ صالح العروری اور اسلامک جہاد کے سربراہ زید النخالہ کے درمیان ملاقات میں اسرائیل کیخلاف مکمل فتح حاصل کرنے کے عزم کا اظہار کیا اور اس کیلئے درکار عملی اقدامات پر بات چیت کی۔

تینوں رہنماؤں نے آپریشن طوفان الاقصیٰ کے آغاز کے بعد سے بدلتی ہوئی صورتحال سے نمٹنے اور مختلف محاذوں پر بشمول لبنان اور مقبوضہ فلسطین کے محاذ کی صورتحال سے نمٹنے پر بھی بات چیت کی۔