افغانستان: زلزلے سے اموات 4000 سے زائد ہو گئیں

افغانستان میں ہفتے کو آنے والے زلزلے کے نتیجے میں اموات کی تعداد 4 ہزار سے تجاوز کر گئی۔

افغان حکام کے مطابق افغانستان میں 3 روز قبل مختصر وقفے سے آنے والے زلزلے کے 5 جھٹکوں سے اموات کی تعداد 4 ہزار سے زائد ہو گئی جبکہ 9 ہزار سے زائد افراد زخمی ہیں۔

افغان ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے ترجمان کے مطابق صوبے ہرات میں زلزلے سے 2 ہزار گھر مکمل تباہ ہو چکے ہیں جبکہ ہرات میں زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

یاد رہے کہ افغانستان کے مغربی صوبے ہرات میں 3 روز قبل 6.3 شدت کا زلزلہ آیا تھا۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق زلزلے کی گہرائی 76 کلو میٹر تھی جبکہ مرکز شمال مغربی افغانستان تھا۔

حکام کا کہنا ہے کہ زلزلے سے زندہ جان اور غوریان اضلاع کے 12 دیہات مکمل تباہ ہوئے.