ایران میں دہشت گرد حملوں کی منصوبہ بندی کے الزام میں داعش کے 28 ارکان گرفتار

تہران: ایرانی حکومت نے داعش کے 28 ارکان کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے جو تہران میں دہشت گردانہ حملوں کی منصوبہ بندی کررہے تھے۔

ایرانی انٹیلی جنس منسٹری کی جانب سے اس کی ویب سائٹ پر جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ حالیہ دنوں میں تہران، البرز اور مغربی آذربائیجان کے صوبوں میں دہشتگردوں کے مختلف ٹھکانوں اور گھروں پر چھاپے مارے گئے جن کے دوران دہشت گرد تنظیم داعش کے 28 اراکین کو گرفتار کیا گیا، جو گذشتہ برس کے پرتشدد احتجاج کو سال مکمل ہونے پر تہران میں بم دھماکوں اور خود کش حملوں کی منصوبہ بندی کررہے تھے۔

واضح رہے کہ گذشتہ برس 16 ستمبر کو ایران میں قانون نافذ کرنےو الے اداروں کی حراست میں 22 سالہ ایرانی نژاد کرد لڑکی مہسا امینی کی ہلاکت کے بعد ملک بھر میں پرتشدد احتجاجی مظاہرے پھوٹ پڑے تھے جن میں سیکڑوں افراد ہلاک ہوئے تھے۔ مسہا امینی کو حکومت کی جانب سے خواتین کے لیے مقرر کردہ ڈریس کوڈ کی مبینہ خلاف ورزی پر حراست میں لیا گیا تھا۔

وزارت کی جانب سے جاری کردہ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ گرفتار کیے گئے تمام افراد کا تعلق دہشت گرد گروپ داعش (دولت اسلامیہ عراق و شام) سے ہے اور ان میں سے کئی لوگ شام، افغانستان، پاکستان اور عراق میں جہادی گروپوں کے ساتھ مل کر کارروائیاں کرتے رہے ہیں۔

انٹیلی جنس منسٹری کی جانب سے مزید کہا گیاہے کہ ان چھاپوں کے دوران داعش کے گرفتار اراکین سے بڑی تعداد میں بم، ہتھیار، خود کش جیکٹیں اور مواصلاتی آلات بھی قبضے میں لیے گئے جبکہ اس دوران دوسیکیورٹی اہلکار بھی زخمی ہوگئے۔

بیان کے مطابق دہشتگردوں کا یہ گروپ تہران کے گنجان آباد علاقوں میں گذشتہ برس کے احتجاجی مظاہروں کی سالگرہ والے دن 30 مقامات پر بم دھماکوں اور خود کش حملوں کی منصوبہ بندی کررہا تھا۔

شیئرٹویٹشیئر
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

سروے
کیا آپ کو عام انتخابات وقت مقررہ پر ہوتے نظر آرہے ہیں ؟

ہاں
نہیں
نتائج ملاحظہ کریں
مقبول خبریں
محمد آصف نے سلمان علی آغا کو کرکٹر ماننے سے ہی انکار کردیا
سرگودھا؛ بگڑے رئیس زادے کی ٹریفک پولیس اہلکار کو کچلنے کی کوشش

مکی آرتھر نے بالآخر گرین شرٹس کیلیے وقت نکال ہی لیا
الٹا چور کوتوال کو ڈانٹے؛ بھارتی میڈیا کی کینیڈا کو ایٹمی حملے کی دھمکی
بجلی پیدا کرنے والے بہت زیادہ منافع لے رہے ہیں، عالمی بینک
ثانیہ مرزا نے پرینیتی چوپڑا کی شادی میں شرکت کی تصدیق کردی
وزارت تجارت برآمد کنندگان کو نوازنے کے لیے سرگرم
سلمان خان نے بہن کیلئے ‘آیت الکرسی’ کی کیلی گرافی تیارکرلی
تازہ ترین سلائیڈ شوز

بھارت نے ایشیا کپ جیت لیا

شاہین آفریدی کی بارات

بھارت نے ایشیا کپ جیت لیا

شاہین آفریدی کی بارات

by TaboolaSponsored LinksYou May Like
मेक्सिको में हेयर ट्रांसप्लांट उपचार आपकी सोच से कहीं सस्ता हो सकता है
Hair Transplant | Search Ads
ایکسپریس کے بارے میں
ضابطہ اخلاق
ایکسپریس ٹریبیون
ہم سے رابطہ کریں
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2023 ایکسپریس اردو

facebook
twitter
whatsapp

Ad