روس نے 2 امریکی سفارت کاروں کو ملک بدر کردیا

ماسکو: روس نے امریکا کے 2 سفارت کاروں فرسٹ سیکرٹری جیفری سلن اور سیکرٹری ڈیوڈ برنسٹین کو 7 دن کے اندر ملک چھوڑنے کا حکم دیدیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق روس کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ رواں برس کے آغاز میں امریکی سفارت خانے کے ایک سابق ملازم کو حراست میں لیا گیا تھا۔

روسی وزارت خارجہ کے بیان کے مطابق اس ملازم نے بتایا تھا کہ اس سے امریکی سفارت کاروں جیفری سلن اور سیکرٹری ڈیوڈ برنسٹین نے یوکرین میں روس کی فوج اور جنگی کارروائی سے متعلق معلومات لی تھیں۔

جس پر ان دونوں سفارت کاروں جیفری سلن اور سیکرٹری ڈیوڈ برنسٹین کو ملک بدر کیا جا رہا ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ نے روس کے اس اقدام کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ بات چیت کے ذریعے مسئلہ حل کرنے کے بجائے تصادم کا راستہ اختیار کیا گیا جس کا مناسب جواب دیں گے۔