مقبوضہ کشمیر میں ایک اور زخمی بھارتی فوجی ہلاک؛ تعداد 4 ہوگئی

سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں بدھ کے روز ملٹری آپریشن کے دوران زخمی ہونے والا بھارتی فوجی آج اسپتال میں دم توڑ گیا جس کے نتیجے میں اس آپریشن میں ہلاک ہونے والے فوجیوں کی تعداد 4 ہوگئی۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج نے دو روز قبل ایک ملٹری آپریشن کیا تھا جس میں کرنل من پریت سنگھ، میجر آشش دھون چک اور ایک ڈی ایس پی مارے گئے تھے۔

اس آپریشن میں دو فوجی گولیاں لگنے سے شدید زخمی بھی ہوئے تھے۔جن میں سے ایک نے آج دورانِ علاج دم توڑ دیا۔ اس طرح اس فوجی آپریشن میں مارے گئے بھارتی فوجیوں کی تعداد 4 ہوگئی۔

یہ فوجی آپریشن ختم ہونے کے بعد پتا چلا کہ ایک اہلکار لاپتا ہے۔ کشمیر پولیس اور بھارتی فوج نے اپنی ساتھیی کی تلاش کے لیے کئی سرچ آپریشنز کیے لیکن ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔