امریکا میں فائرنگ کا واقعہ، حملہ آور سمیت 4 افراد ہلاک

واشنگٹن: امریکا میں فائرنگ کے واقعے میں حملہ آور سمیت افراد ہلاک اور 5 زخمی ہوگئے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکی ریاست کیلی فورنیا کی اورنج کاؤنٹی کے ایک بار میں فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک ہوگئے۔ پولیس کی جوابی کارروائی میں حملہ آور بھی مارا گیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ سے زخمی ہونے والوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں کچھ کی حالت نازک ہے۔ واقعہ کی وجوہات جاننے کے لیے تفتیش کی جارہی ہے تاہم بظاہر فائرنگ دو گروپوں میں تصادم کے بعد کی گئی۔ پولیس نے ہلاک حملہ آور سے متعلق مزید تفصیلات جاری نہیں کیں۔ بار کے اطراف کی سڑکوں کو بند کر دیا گیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔