Sugar

بھارت، چینی کی برآمد پر پابندی عائد ہونے کا امکان

بھارت میں اکتوبر سے شروع ہونے والے اگلے سیزن میں چینی کی برآمد پر پابندی عائد ہونے کا امکان پیدا ہوگیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت 7 سالوں میں پہلی بار چینی کی برآمد پر پابندی لگانے کے لیے تیار ہے اور توقع ہے کہ اکتوبر سے شروع ہونے والے سیزن میں ملوں پر پابندی عائد کر دی جائے گی۔

خیال رہے کہ بھارت میں بارش کی کمی کی وجہ سے گنے کی پیداوار میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

ہندوستانی چینی کی برآمد پر پابندی عالمی معیار کی قیمتوں کو بڑھا سکتی ہے اور ممکنہ طور پر عالمی خوراک کی منڈیوں میں مہنگائی بھی بڑھ سکتی ہے۔

آئندہ 2023/24 کے سیزن میں بھارت کی چینی کی پیداوار 3.3 فیصد کم ہو کر 31.7 ملین ٹن رہ سکتی ہے۔

بھارتی سرکاری ذرائع کے مطابق ان کی بنیادی توجہ مقامی چینی کی ضروریات کو پورا کرنا اور اضافی گنے سے ایتھنول تیار کرنا ہے اور آئندہ سیزن کے لیے ان کے پاس برآمدی کوٹے کے لیے وافر چینی مختص نہیں ہوگی۔